فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے : وفاقی وزیرداخلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے : وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ و حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے واقعہ میں 3 مسافروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.