شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائیرکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P