سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، ملزمان کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف دائر سائفر کیس کا ٹرائل شفاف انداز سے چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور جیل سپرنٹنڈٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس دوران ملزمان کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے تحریری حکم نامے میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔