آئینی ترامیم کا معاملہ، اختر مینگل کا ووٹ کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئینی ترامیم کا معاملہ، اختر مینگل کا ووٹ کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ کے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

کابینہ ذرائع نے بتایا سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.