انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد اور بربریت کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت بلے کا نشان چھینا گیا، مجھے بینچ کا نشان دیا گیا، میرے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی کافی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان چھیننا ان کا آخری حربہ تھا، انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، دہشتگردی سے غداری تک پرچے ہم پر کاٹے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P