بلوچستان میں مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شرکت کی، اور ملک و قوم کے لیے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے اس موقع پر تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا اور مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی اصل طاقت مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد میں ہے۔

تقریب کے دوران، پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس تقریب کو شہداء کی عظمت اور ان کی خدمات کو یاد کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ پاسٹر آصف نے مزید کہا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد اور شہریوں کے تحفظ و ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P