افغان حکام پاکستانیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، ترجمان دفتر خارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغان حکام پاکستانیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ افغان حکام پاکستانیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پاکستان کی جانب سے بار بار کی جانے والی درخواستوں کو سنجیدگی سے لیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے، ہم پاکستان کو تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث پولیس کانسٹیبل محمد ولی عمر کی تفصیلات سے دفتر خارجہ لاعلم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے دنیا نیوز نے سوال کیا کہ جب پولیس کانسٹیبل افغانستان میں گرفتار ہوگیا اور دوبارہ رہا ہوگیا، کیا پاکستان اور افغانستان کی انٹیلیجنس شئیرنگ نہیں ہورہی؟ جس پر ترجمان دفترخارجہ نے موقف اپنایا کہ پولیس کانسٹیبل محمد ولی عمر کے متلعق ہمارے پاس کوئی تفصیلات نہیں، ماسوائے جو پولیس حکام نے شئیر کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.