سیکرٹری خارجہ کی سفارتی مشنز کو بریفنگ، پاک افغان کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا

وزرات خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آ منہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز کو بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم پر زور دیا جب کہ غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے،ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P