امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہد طے پا جائے گا: وزیر خزانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہد طے پا جائے گا: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہد طے پا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے سٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی، کرنسی میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیشرفت ہے، پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کا بانڈ اگلے سال متوقع ہے، یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا، پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیشرفت ہوئی ہے، پی آئی اے کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے، پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں بعد پہلی بڑی فروخت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ گروپوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ایئربلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب، فوجی فرٹیلائزر سمیت دیگر شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.