وفاقی وزیر تجارت کی لندن میں لارڈ واجد خان سے ملاقات، تجارتی امور پر گفتگو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی وزیر تجارت کی لندن میں لارڈ واجد خان سے ملاقات، تجارتی امور پر گفتگو

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی لندن میں لارڈ واجد خان سے ملاقات ہوئی، برطانوی وزیر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن و لوکل گورنمنٹ لارڈ واجد خان سے تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔

جام کمال خان 14 تا 18 جولائی برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کا مقصد دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور شمولیتی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ پاکستانی نژاد کمیونٹی کو اقتصادی و سماجی پل کے طور پر استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان-برطانیہ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام سے لارڈ واجد خان کو آگاہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.