سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرلیں، دونوں ایوانوں نے اسرائیلی حملے کو ایران کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔۔
ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور عرفان صدیقی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں سے خطے میں عدم استحکام بڑھ گیا ہے، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، جو پوری دنیا پر چڑھ دوڑا ہے ۔