ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے: وزیراعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.