پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا تب تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔