اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس کا اجراء 18فروری کو ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔

یاد رہے این اے 256 خصدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے، سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تین روز قبل سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.