پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار دیدیا گیا،جس میں پی ایس ایل کی چھے فرنچائز ٹیموں کی ویلیو ایشن بھی شامل ہے ۔

کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کمرشل رائٹس کی بھی ویلیو ایشن کی جائے گی، پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔

علاوہ ازیں اگلے ایڈیشن سے پہلے نئی ٹیموں ، ٹائٹل سپانسر شپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کا فیصلہ ہونا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P