Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص

سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کیلئے682 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ مختص ہوگا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 224 ارب 51 کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 103 ارب 80 کروڑ روپے، پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی پیپکو کیلئے 88 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 

کابینہ ڈویژن کیلئے 64 ارب 8 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 46 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ریلوے ڈویژن کیلئے 40 ارب 65 کروڑ روپے مختص ہونے کا امکان ہے۔

 

وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے36 ارب 31 کروڑ روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 233 ارب 33 کروڑ روپے، ضم شدہ اضلاع کیلئے 56 ارب 7 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص ہونے کی سفارش ہے۔

 

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 85 ارب 2 کروڑ روپے، آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 19 ارب 58 کروڑ روپے ، قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16 ارب 6 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، سی پیک 2 کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے مختص ہونے کا امکان ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More