سوناکشی سنہا نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سوناکشی سنہا نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

مشہور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا  نے اپنے حمل کی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔ 

سوناکشی نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی نئی کاروباری کوشش ‘ایزی موم’ کا اعلان کیا، جو نئی ماؤں کے لیے پوسٹ میٹرنٹی کیئر میں معاون ہوگا۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "یہ کسی بچے کی بات نہیں ہے، بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ ‘ایزی موم’ کی بات ہے۔”

انہوں نے اپنی نئی برانڈ لانچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ برانڈ نئی ماؤں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے، جو ماں بننے کے بعد کی مشکلات کو آسان کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.