پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے آگے بڑھیں، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سےملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سکیورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے اور معافی مانگتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتےہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.