خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیٹ اپ کے خدوخال سامنے آگئے

۔

 

ذرائع کے مطابق 8 قبائلی اضلاع سمیت بارہ اضلاع کیلئے چالیس سے پچاس رکنی کونسل بنائی جائے گی، بارہ اضلاع میں بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل کو ایریا ڈویلپمنٹ کونسل کا نام دیا جائے گا، کونسل کا مقصد شورش زدہ علاقوں میں تیز تر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا ہے، ان اضلاع کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کئے جائیں گے، اعلیٰ سرکاری افسر وفاق کو جوابدہ ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق گورنر کو ایمرجنسی کے تحت تمام اختیارات تفویض کر دیئے گئے، گورنر گیارہ رکنی کیبینٹ بنائیں گے، گورنر کی کیبینٹ میں 10 ٹیکنو کریٹ شامل ہوں گے، ثمر بلور واحد سیاستدان کی حیثیت سے اس ایڈوائزری کابینہ کا حصہ ہوں گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے بعد سب سے پہلا ٹارگٹ امن وامان کی بحالی ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا میں اسمبلی معطل ہو جائے گی، اسمبلی سٹاف کے اختیارات کو بھی معطل کر دیا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P