جے یو آئی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی، فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جے یو آئی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی، فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر سیاستدان محمد علی درانی کی گزشتہ شب رات گئے اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لےسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اسکے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، عوام کا دیا اقتدار چاہیے،آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تاریخ میں ہمیشہ درست سمت میں کھڑے ہوئے اور  ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.