فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلورملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے، فلورملز ایسوسی ایشن نے آج سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

چیئرمین فلورملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہآج سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے، تمام فلورملز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.