بلوچستان حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی : میر سرفراز بگٹی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی : میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی اور بلوچستان کے ٹیلنٹ کو بھرپور انداز سے سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کیا جائے تو وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں پاکستان میں پہلی بار عالمی باکسنگ کے ایونٹ کے انعقاد پر انہوں نے تمام منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے اس بڑے ایونٹ کو بلوچستان لے کر آنا یقیناً ایک بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ دشمن کی یہی خواہش رہی ہے کہ کھیلوں کے میدان ویران کرے اور یہاں کے نوجوانوں کو کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں لیکن آج کا یہ مثبت ایونٹ اس بات کا واضح عکس کہ بلوچستان کے لوگ امن پسند، کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ آغاز میں جب اس اہم ایونٹ کے کوئٹہ میں انعقاد کا ائیڈیا میرے ساتھ شیئر کیا گیا تو مجھے لگا کہ جیسے یہ ایک خواب ہوگا لیکن آج الحمدللہ یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور یقیناً اس کو عملی شکل دینے میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور ہمارے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم کا کردار بلاشبہ کلیدی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کے ان تمام محافظوں پر فخر ہے جو ہمیشہ ہماری ملک کی دفاع اور سالمیت کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کی امن دوستی کو کمزوری سمجھا جو ان کی بہت بڑی نادانی تھی پاکستان کے افواج اور فضائیہ نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ملک کی دفاع اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کا جو مظاہرہ کیا وہ یقیناً قابل تحسین ہے ہمارے ملک کے محافظوں کی انہی دلیرانہ کاوشوں سے خوفزدہ ہو کر دشمن سیز فائر کرنے پر مجبور ہوا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مرد آہن چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف اف نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے اس ملک کے نوجوانوں اور بچوں کو محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے دشمن کے تمام ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی انہوں نے ورلڈ باکسنگ ایسوسییشن کو اس ایونٹ کو بھرپور طور پر تعاون فراہم کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی یہاں موجودگی اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے لوگ امن پسند ہے اور ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں واضح رہے کہ پاکستان کے باکسنگ سٹار محمد وسیم نے ہفتہ کے روز کیریئر کی بہترین _کارکردگی پیش کرتے ہوئے وینزویلا کے ارنسٹو ارینیو کو نویں را¶نڈ میں شکست دے کر ڈبلیو بی اے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا اس کے علاوہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر فاطمہ ہزارہ اور پاکستانی باکسر ساحر اقبال نے بھی اپنا ٹائٹل جیتا تقریب میں ورلڈ باکسنگ ایسوسییشن کے صدر کے مشیر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے باکسرز اور ان کے آفیشلز نے شرکت کی اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، صوبائی وزراءاراکین صوبائی اسمبلی اور اعلی سول اور عسکری حکام سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر شاندار اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.