ایلون مسک نے غلط ویڈیو کی تصدیق کی، اپنے ہی پلیٹ فارم نے غلطی پکڑ لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایلون مسک نے غلط ویڈیو کی تصدیق کی، اپنے ہی پلیٹ فارم نے غلطی پکڑ لی

مالک ایلون مسک اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غلط ویڈیو شیئر کر کے حقائق بتاتے ہوئے گڑبڑ کر بیٹھے ہیں۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ انٹارکٹکا سے اسٹارلنک (اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس) کے ذریعے لائیو اسٹریم کی گئی ہے۔

تاہم، ایکس کے کمیونٹی نوٹس نے ان کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دراصل پیٹاگونیا کی ہے، جو انٹارکٹکا میں نہیں بلکہ جنوبی امریکا میں واقع ہے۔

 

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایکس صارف سائر میرٹ نے 9 فروری کو اسٹارلنک کا سپر باؤل اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ایلون مسک کی کسی بھی کمپنی کے لیے پہلی بار، اسپیس ایکس نے @Starlink کے لیے اپنا پہلا سپر باؤل اشتہار بنایا ہے۔

اس پر ردِعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ زیادہ تر لوگ اب بھی نہیں جانتے کہ اسٹارلنک زمین کے تقریباً ہر کونے میں تیز، کم لیٹنسی اور کم لاگت انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.