پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل ہوگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل ہوگئی

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.