اسرائیلی فورسز کے جنوبی لبنان میں وحشیانہ حملے جاری، جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی حملوں میں 13 افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فورسز نے لبنان نے تردبا، دیر قانون اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مختلف اوقات میں 9 فضائی حملے کیے گئے، امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 696 افراد شہید ہو چکے ہیں۔