بھارتی اقدامات خطے، عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتے ہیں، بلاول بھٹو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی اقدامات خطے، عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو بریفنگ دی۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس اے پی پی جی کی چیئر ایم پی یاسمین قریشی کی میزبانی میں ویسٹ منسٹر پیلس میں منعقد ہوا، جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

یہ وفد پاکستان کی بین الاقوامی برادری سے جاری سفارتی روابط کا حصہ ہے، جس کا مقصد پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر توجہ دلانا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.