نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درآمدی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی اور پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات و دیگر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی جبکہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ڈیٹا پہلے ہی فراہم کیا جاچکا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورتی عمل میں اگلے مالی سال کی بجٹ سازی سے متعلق تخمینہ جات کو حتمی شکل دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.