وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹریس اینڈ ٹریکنگ کے قانون پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا جبکہ یہ قانون پہلے سے موجود تھا اور اگر برا تھا تو 6 حکومتیں گزریں ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں شخصی آزادی ختم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، 1996کا یہ قانون ہے جس کو لاگو کیا گیا، اس قانون کے اندر خفیہ ایجنسیاں اور ادارے آپریٹ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کال ٹریسنگ اور جیو فینسنگ سے کئی کیسز حل کیے گئے، محترمہ بینظیر بھٹو سمیت کئی واقعات کا سراغ اس سے ملا۔