وزیراعظم کا 200 یونٹس والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دینے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم کا 200 یونٹس والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دینے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین پر نرخوں میں اضافے کا ادراک ہے، 200 یونٹس والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو 3 ماہ جولائی، اگست اور ستمبر تک کے لئےر عایت دی جائیگی، اڑھائی کروڑبجلی صارفین کو50ارب روپے کی سبسڈی دیں گے، سبسڈی میں کے الیکٹرک کےصارفین بھی شامل ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ 50اب روپے کی رقم ترقیاتی بجٹ سے نکال کرعوام کوریلیف دیا جارہا ہے، آئی ایم ایف سے مل کربجٹ بنانے میں کوئی راز کی بات نہیں، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہمالیہ نما چیلنجز کا اتحادیوں سے مل کرمقابلہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.