Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سونا مہنگا ہوگیا؛ 3 دن وقفے کے بعد قیمتیں آج بڑھ گئیں

سونے کی قیمتوں میں 3 دن کے وقفے  کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر 29سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 326ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی  141 روپے کے اضافے سے 7ہزار 314 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے 6ہزار 245روپے کی سطح پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More