جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.