مسٹر بین 40 سال بعد سٹیج پر واپسی کیلئے تیار

مسٹر بین کے نام سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف برطانوی کامیڈین و اداکار روون اٹکنسن تقریباً 40 سال بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی سکیچ شو میں ایک بار پھر سٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روون اٹکنسن اگلے برس لندن کے گیلیان لین تھیٹر میں ہونے والے خصوصی کامیڈی سکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے، اس شو میں نیا مزاحیہ مواد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اداکار کے مشہور خاکے اور مقبول کردار بھی شامل ہوں گے۔

روون اٹکنسن اس منفرد سٹیج پروڈکشن کے لیے معروف کامیڈی سیریز بلیک ایڈر کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے، جبکہ موسیقی کی ذمہ داری معروف موسیقار ہاورڈ گوڈال سنبھالیں گے۔

رپورٹس کے مطابق روون اٹکنسن اس شو میں محدود تعداد میں پرفارمنس دیں گے، ان کی مجموعی طور پر 30 پرفارمنسز شیڈول ہیں جبکہ شو 8 فروری سے 13 مارچ تک لندن کے گیلیان لین تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔

روون اٹکنسن کی سٹیج پر واپسی کو ان کے مداحوں کے لیے خاص قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مسٹر بین کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں بے مثال شہرت دلائی اور ان کا شمار برطانیہ کے کامیاب ترین مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

سٹیج پر تقریباً چار دہائیوں بعد واپسی کے اعلان نے روون اٹکنسن کے مداحوں میں بھی خاصا جوش و خروش پیدا کردیا ہے جو ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کامیڈین کو براہِ راست پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P