بلوچستان میں ادائیگیوں اور ریکارڈ کا نظام مکمل ڈیجیٹلائز ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں ادائیگیوں اور ریکارڈ کا نظام مکمل ڈیجیٹلائز ہوگیا

بلوچستان میں مالیاتی امور کی انجام دہی کا پرانا نظام ختم کرکے ادائیگیوں اور ریکارڈ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں اضافی اسٹاف کے خاتمے کے بعد محکمانہ اصلاحات کا تسلسل محکمہ خزانہ تک بڑھا دیا گیا۔

بلوچستان میں مالیاتی امور کی انجام دہی کا پرانا نظام ختم کرکے ادائیگیوں اور ریکارڈ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا جب کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کو تحلیل کرکے 250 سے زائد ملازمین کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں منتقل کردیا گیا۔

 

 

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کے روزمرہ امور کی تنظیم نو سے سالانہ 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.