وزیراعظم کی غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات کا آگاہ کرتے ہوئے ان کو جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی۔

وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P