Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کیساتھ سرفہرست، ن لیگ 3 سیٹوں پر کامیاب

) کون ہوگا گلگت بلتستان کا حکمران؟ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

مجموعی طور پر 24 میں سے 20 نشستوں کا نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی 9 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ 6 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں، 4 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11،12 اور 19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 18، 20 اور 22 پر ن لیگ فاتح رہی۔

اس کے علاوہ جی بی اے 3، 6، 16، 21، 23، 24 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More