Daily Archives

December 7, 2023

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ضم شدہ اضلاع […]

ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں۔ شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد […]

سب کو صرف پیسہ چاہیے 26 سالہ ڈاکٹر نے بھاری جہیز کی مانگ پر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کیرالہ میں 26 سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی بھاری مانگ پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ کی پسند کی شادی ہورہی تھی لیکن خوشیوں والے گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب شاہانہ کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کردیا […]

نیب کی استدعا مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کی۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا […]

بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آڈیو کے فرانزک کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائِکورٹ میں لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فرانزک کا حکم دتے ہوئے حکم دیا کہ تحقیقات کی جائیں […]

غزہ میں جاری جنگ تیسرے مہینے میں داخل، اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تاریخ کی سب سے بدترین جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور غزہ اور اس کے اطراف کے بڑے شہروں پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ، خان یونس سمیت بڑے شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اکثر عمارتیں اور […]

غزہ میں شدید بمباری کے سبب امداد کی فراہمی نہیں ہو پا رہی، اقوام متحدہ

فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز (انروا) کا کہنا ہے کہ غزہ میں شدید بمباری جاری ہے۔ انروا کے مطابق فوجی آپریشن کے سبب صورتحال مایوس کن ہو چکی ہے۔ غزہ میں شدید بمباری کے سبب ایسی صورتحال ہے کہ امداد کی فراہمی نہیں ہو […]

ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا معاملہ، صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کو گیارہ سال بعد سماعت کیلیے مقرر کردیا، جس پر 12 دسمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی […]

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پر نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس سرمایہ کاری میں اضافے کے سبب 64 ہزار 890 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان کئی روز سے برقرار ہے، اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس روزانہ ملکی تاریخ کی نئی بلند پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر رہا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P