پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور

رپورٹ کے مطابق پانی کے سرحد پار تعاون سے متعلق پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پہلی بار قرارداد میں پانی کے سرحد پارتعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا ہے۔

قرار داد جرمنی اور سپین کی جانب سے پیش کی گئی، پاکستان نے سرحد پارآبی تعاون کو قرارداد کے حتمی متن میں رکھنے کیلئے فعال کردار ادا کیا، بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

 

انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا، قرارداد میں پہلی بار واضح تسلیم کیا گیا کہ سرحد پار آبی تعاون محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کے حصول سے براہِ راست تعلق ہے۔

 

قرارداد کی منظوری کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کیا۔

 

عدیل کھوکھر نے مشترکہ آبی وسائل کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کیا اور کہا کہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں، مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی احسان یا رعایت کا معاملہ نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بالائی دریا کا ملک پانی کو سیاسی دباؤ، اثرو رسوخ کے آلے کے طور پراستعمال نہیں کرسکتا،پانی کوسیاسی دباؤ کے آلے کے بجائے تعاون اورباہمی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال کیا جانا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P