Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا بڑی مشکل میں پھنس گئے

پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ بغیر نمبر پلیٹ لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر تیزی سے بھگا دی، گاڑی کا تعاقب کرنے پر ملزم نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی۔

 

دوسری جانب ڈیفنس سی پولیس نے ٹریفک پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے، غیر معیاری نمبر پلیٹس لگانے اور غیر قانونی طور پر نیلی یا سبز بتی استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More