صدر مملکت سے اٹلی کے وزیر داخلہ ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت سے اٹلی کے وزیر داخلہ ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.