Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس سلسلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے عالمی بینک سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ سی پی ایس 2025ء سے 2029ء تک کو کور کر سکتا ہے۔ اب تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی میعاد طے نہیں ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More