آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ

امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے، ایران کی موجودہ قیادت مختلف، اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخر ختم ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ایک رات میں تباہ و برباد کردیں گے اور ہو سکتا ہے وہ منگل کی رات ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.