کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے جناح روڈ اور سرکلر روڈ کی فٹ پاتھ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے جناح روڈ اور سرکلر روڈ کی فٹ پاتھ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئیں

کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے جناح روڈ اور سرکلر روڈ پر منشیات کے عادی افراد کا کھلے عام قبضہ ایک انتہائی تشویشناک اور لمحۂ فکریہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ فٹ پاتھ، جو عوام کے چلنے کیلئے بنائے گئے تھے، اب نشئی افراد کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں، جہاں دن دہاڑے نشے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ منظر نہ صرف شہر کی بدصورتی کا باعث ہے بلکہ خواتین، بچوں اور عام شہریوں کیلئے شدید عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کر رہا ہے۔یہ صورتحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کیا شہر میں کوئی قانون باقی نہیں رہا؟ کیا ریاستی رٹ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکی ہے؟ اگر یہی حالات برقرار رہے تو کوئٹہ کا مرکزی کاروباری علاقہ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جناح روڈ اور سرکلر روڈ کو منشیات کے عادی افراد سے پاک کیا جائے، مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے، اور ان افراد کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بصورت دیگر یہ مسئلہ مزید بگڑ کر پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.