پاکستان کا چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان چین میں زلزلے سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں، جاری امدادی کارروائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح چین اور نیپال میں زلزلے کے باعث 53 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.