القادرٹرسٹ فیصلے میں تاخیر قابل تشویش، مذاکرات میں تعطل نہیں آنا چاہیے: پی ٹی آئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

القادرٹرسٹ فیصلے میں تاخیر قابل تشویش، مذاکرات میں تعطل نہیں آنا چاہیے: پی ٹی آئی

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ نہ آنا قابل تشویش ، مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہیے۔

اسلام آباد میں عمرایوب، سلمان اکرم راجہ اور شبلی فرازکے ہمراہ بیرسٹر گوہر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے دو نکات ہیں ، ایک 9 مئی اور 26نومبر واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانا دوسرا بے گناہ کارکنوں کی رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتی مذاکراتی کمیٹی سےدوملاقاتیں ہوچکی ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات تعطل کا شکار ہوں ۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے القادرٹرسٹ سے کوئی فائدہ نہیں لیا ، بانی پی ٹی آئی نے کل بھی کہا جلد القادرٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.