جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، اسد قیصر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ نیا قانون پاس کیا کہ بغیر وجہ، صرف شک کی بنیاد پر کسی کو 3 مہینے جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے، بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی ختم ہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.