قومی اسٹار محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

قومی اسنوکر اسٹار محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

محمد آصف نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔

گزشتہ روز محمد آصف نے قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دے کر تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے تھے۔

محمد آصف کی سیمی فائنل میں کامیابی کا اسکور 53-57،5-71، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 24-71 اور 51-58 رہا تھا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

محمد آصف نے اس سے قبل 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر فائنل جیتا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P