رواں سال میں محصولات میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے، صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا، وزیر خزانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رواں سال میں محصولات میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے، صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش اور شرح سود میں کمی ملکی معیشت میں بہتری کی علامات ہیں جبکہ پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن یہاں نہیں ہوئیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ دی فیوچر سمٹ میں ’اس وقت کیا اہم ہے کے موضوع پر‘ خطاب کرتے ہوئے کہی، اس کانفرنس سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید کہا کہ حکومت اس وقت معاشی اصلاحات اور ٹیکس بیس کو بڑھانے پر کام کررہی ہے، اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے نجی شعبے سے اپیل کی کہ وہ اسپیڈ منی اور فیسیلٹیشن کے نام پر کوئی رشوت نہ دیں، محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی اصلاحات کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے پیغام مل رہا ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے اور اگر معاشی اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے، مگر اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.