معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب

نیشنل ایس ڈی جیز انویسٹمنٹ فیئر سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ میں حکومت کا کردار کلیدی ہے، ایسی معاشی نمو درکار ہے جو ذمہ دارانہ اور پائیدار ہو، عالمی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسی آگے بڑھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے معاشی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، معاشی استحکام بنیادی ضرورت ہے، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا، مقامی سرمایہ کار فعال ہوں گے تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔

 

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری گروپس اب مل کر کنسورشیم بنا کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ تین ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5 آئی پی اوز ہوئے، گزشتہ مالی سال 11 آئی پی اوز ہوئے جو 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی نقصانات کے فنڈ سے پاکستان کو مطلوبہ مدد نہیں مل رہی، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی فنڈز سے مزید مدد کی ضرورت ہے، منصوبوں میں موسمیاتی خطرات کو سمجھنا اور ان کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔

 

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی منصوبوں کو عالمی معیار پربنانے کیلئے اداروں کی صلاحیت بڑھانا ضروری ہے، موسمیاتی منصوبوں میں کیا اور کیوں کے ساتھ کیسے اور کون پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P