پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور عزم و حوصلے کو اجاگر کرنے والا نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ہر سال یومِ آزادی، یومِ پاکستان اور دیگر اہم قومی دنوں پر نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
گلوکار حسین علی پراچہ کی آواز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور صارفین نے اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا۔
گانے کی ویڈیو میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے، جب کہ اس میں معرکۂ حق کی جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
نغمے کے بولوں میں پاک فوج کے عزم، بہادری اور تیاری کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس میں قومی ہم آہنگی، امن اور تمام مذہبی برادریوں کے اتحاد کا خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے۔