پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست ، لاہور قلندرز کو سیزن میں پہلی فتح مل گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست ، لاہور قلندرز کو سیزن میں پہلی فتح مل گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیزن کے اپنے 8ویں میچ میں بالاخر پہلی فتح حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان شاہین شاہ نے 14 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاپ آرڈر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا اور صرف 38 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.